وزیراعلی پنجاب نے جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات دور کردئیے، تمام اراکین کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے بعد احکامات جاری کردیئے، بدلے میں ترین گروپ بجٹ کی منظوری سمیت تمام حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا اور پارٹی نظم وضبط کی پابندی کرے گا۔
ملاقات کے بعد سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ترین گروپ حقیقت ہے، کبھی جہانگیر ترین کے خلاف انکوائری میں رعایت نہیں مانگی، حکومت کے ساتھ ہیں۔
نذیر چوہان نے کہا دیکھیں گے کہ وزیراعلیٰ کا وعدہ کہاں تک وفا ہوتا ہے، نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
Comments are closed.