وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ جلد منظور کرانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی جائے گی۔
اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کے لیے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔
Comments are closed.