بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ کی علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو فتح پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو قومی اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے غیر سرکاری نتائج میں ملتان سے علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان پیپلز پارٹی کا گڑھ رہے گا، کراچی کی جیت سے ثابت ہوا عوام ہمارے ساتھ ہے۔

سید مراد علی شاہ نے ملتان کی نشست پر خصوصی طور پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فتح محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالوں کی فتح ہے، یہ پیپلز پارٹی کی کامیابی اور تکبر کی شکست ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.