افسران کے تبادلے پر وفاق اور سندھ کا تنازع برقرار ہے، تبدیل ہونے والے 7 میں سے 6 ڈی آئی جیز کے دوسرے صوبوں میں رپورٹ کرنے کے باوجود، وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو عہدے کا چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے افسران کو خط لکھ دیا۔
اس سے قبل خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہنا چاہتے ہیں افسران کے تبادلوں پر نظر ثانی کریں، افسران کے تبادلے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون میں ترامیم ہمیشہ مشاورت سے ہوئی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو افسران کے تبادلوں پر مشاورت کرنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سال 2020 میں قانون پاس ہوا تھا تبادلے مشاورت سے ہوں گے۔
Comments are closed.