my senior hookup reviews gay hookup apps nz free amarillo hookups being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے عوامی حمایت حاصل کی جائے، شوکت ترین

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس کلچر فروغ دینے کے لیے عوامی حمایت حاصل کی جائے۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اجلاس کے شرکاء کو ٹیکس بنیاد بڑھانے سے متعلق بریفنگ دی۔

وزارت خزانہ نے کورونا وائرس فنڈز کی آڈٹ رپورٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیش کردی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر اور اُن کی ٹیم نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے تفصیلی پریزنٹیشن دی اور ممکنہ ٹیکس دہندگان تک رسائی میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ نادرا کے تعاون سے ڈیٹا تیاری کے لیے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت پہلے آپریشن پر عمل درآمد ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا ممکنہ اور موجودہ ٹیکس دہندگان کو ویب پورٹل پر دستیاب ہو گا۔

شوکت ترین نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ مؤثر اور مضبوط رابطہ یقینی بنائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچر فروغ دینے کے لیے عوامی حمایت حاصل کی جائے۔

دوران اجلاس مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.