بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجر کے اغوا کا مرکزی ملزم گرفتار

الیکٹرانکس مارکیٹ کراچی  کے تاجر کے اغوا کا مرکزی ملزم گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا، تاجر کو 10 روز قبل اغواء کے بعد51 لاکھ روپے تاوان لے کر چھوڑا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ کے تاجر کے دن دیہاڑے اغوا اور رہائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم امام الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ دیگر ملزمان رقم لے کر کوئٹہ فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مغوی کا دوست تھا اور اسے زمین دلوانے کے بہانے بلوایا تھا، واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.