سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف رعنا انصار کی آج دوبارہ ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئی بھی نام سامنے نہیں آ سکے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے کل ملاقات ہونی تھی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کراچی میں نہیں اس لیے ناموں پر مشاورت نہیں ہو سکی۔ اُمید ہے قیادت سے کل مشاورت ہوجائے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رعنا انصار کی جانب سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا۔ کل وزیر اعلیٰ سندھ سے اپوزیشن لیڈر کی آخری ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی نام زیرِ غور نہیں آیا تھا۔
گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن دیے جائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا۔
Comments are closed.