بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

سندھ کابینہ ختم لیکن بیوروکریسی کے دھڑا دھڑ تبادلے

سندھ اسمبلی تحلیل اور کابینہ ختم ہو گئی لیکن سندھ کی بیورو کریسی کے دھڑا دھڑ تبادلے جاری ہیں۔

چھٹی کے دوران بھی نوٹیفکیشن پر گزری ہوئی تاریخیں لگا کر تبادلے اور تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی کو سیکریٹری سوشل پروٹیکشن تعینات کر دیا گیا۔

سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مرید راہموں کو محکمۂ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکریٹری سروسز خالد حیدر شاہ کا تبادلہ کر کے سیکریٹری بورڈز تعینات کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی یاسین شر کو ہٹا کر نجب الدین سہتو کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی محمد علی شاہ کو ہٹا کر ناصر عباس سومرو کو ڈی جی بنا دیا گیا اور ضمیر عباسی کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.