چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے درخواست کی ہے کہ وہ تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کا اعلان کریں۔
تونسہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نہروں کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ نہریں ڈوبنے سے کسان متاثر ہوئے ہیں، نہروں کا سسٹم بحال کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ رائٹ بینک کینال 20 سال سے بن رہی ہے، رائٹ بینک کینال کا مقصد ہے کوہ سلیمان کا پانی سمندر میں لے جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واپڈا نے سیہون تک نہر مکمل کرلی، سیہون سے آگے نہر لے جانی تھی لیکن سندھ حکومت نے کام نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ بینک کینال کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہ ہوتی، ڈرینج سسٹم ٹھیک ہونے تک پانی نہیں جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار نے تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کی فیزبلٹی پوری کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے درخواست ہے کہ تونسہ کو ڈسٹرکٹ بنانے کا اعلان کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو سیلاب متاثرین کی فکر ہے، ان لوگوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پنجاب اور کے پی کے سیلاب زدگان کے لیے مدد کریں گے۔
Comments are closed.