وزیراعظم عمران خان کے پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کے اعلان پر عوام کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، وزیراعظم اگر یہ اقدام پہلے اٹھا لیتے تو اچھا ہوتا۔
متعدد افراد نے پٹرول اور ڈیزل میں کمی کی وجہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کو قرار دے دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کے دوران پٹرول اور ڈیزل 10 رو پے لٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے بجلی 5 روپے یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پاس نوجوانوں کو 30 ہزار روپے انٹرن شپ کے دیے جائیں گے۔
عمران خان کی جانب سے آئی ٹی سیکٹر کو 100 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ احساس پروگرام کی رقم 12 سے بڑھاکر 14 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ بجلی پٹرول اور ڈیزل اگلے بجٹ تک مہنگا نہیں کریں گے۔
Comments are closed.