امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ا ور سابق سیکریٹری خا رجہ جلیل عباس جیلانی نے عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ محترم وزیر اعظم کاش آپ کو مشنز کے کام کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق، شادی کے سرٹیفکیٹ، لائسنس وغیرہ جیسی خدمات کو تصدیق کے لئے ایچ ای سی، داخلہ یا صوبائی حکومتوں کے پاس بھیجا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو بروقت جواب نہیں ملتا توتاخیر ہوتی ہے ۔ اس کا مورد الزام سفیروں کو ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا ہے۔ سمندرپار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، خواہش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ اچھا ہو۔
Comments are closed.