وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جو بینک معیشت کو اٹھانے کی غیرمعمولی کوشش کررہے ہیں، اس میں بینک آف پنجاب سب سے آگے ہے۔
لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے باقی بینکوں سے آگے بڑھ کر کام کرنے پر بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینکنگ میں بھی قائدانہ صلاحیت چاہئے، ہر بینک کے سربراہ میں یہ وژن نہیں ہوتا، وہ یہ دیکھتا ہے کہ مجھے کس طرح نفع کمانا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک بینکرز ہوتے ہیں، وہ یہ سمجھ جاتے ہیں کہ جتنا معیشت کو پھلنے پھولنے کا موقع دیں گے، اس سے سب کا فائدہ ہوگا۔
اُن کاکہنا تھا کہ جتنی بڑی معیشت ہوگی اتنا ہی بینک کا منافع ہوگا، کئی دفعہ بینک منیجرز آسان راستہ لے لیتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو اٹھانے کی کوشش میں انہیں جو آؤٹ اسٹینڈنگ بینکز نظر آرہے ہیں اس میں بینک آف پنجاب سب سے آگے ہے۔
Comments are closed.