وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں، معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
عمران خان نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کہا۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اہم معاملات پر تجاویز پیش کرنے والی اس کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.