بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی صحت یابی کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج وڈیو لنک پر ہوگا، کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

والٹن ایئرپورٹ کی منتقلی کا معاملہ بھی 23 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ‎‎کراچی کوسٹل زون کی ترقی سے متعلق ایم او یو منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا، ‎سود کی رقوم اور غیرملکی کمرشل قرضوں پر ٹیکس چھوٹ کا ایجنڈا بھی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

‎الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.