وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کے بعد ای سی پی نے اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن کمیشن کیخلاف الزامات پر کمیشن میں کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے جبکہ اس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔
Comments are closed.