جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

وزیراعظم کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف  کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی بیانیے پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراءاور معاونین نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پی ٹی آئی حکومت کی خامیوں کو اجاگر کیا جائے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر حکومتی مؤقف کو بھی اجاگر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.