اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

وزیراعظم کی بارشوں سے  قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس 

agreement

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم  نے  جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان  وزیراعظم آفس کے مطابق این ڈی ایم اے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات کو یقینی بنانے کی وزیراعظم نے  ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعظم  نے  خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سے کوآرڈینیشن کی بھی ہدایت کی ہے ۔

 این ڈی ایم کو صوبائی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں عوام کی بھرپور مدد یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے  مقامی انتظامیہ کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 وزیر اعظم  نے  مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کی قیادت اور کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں اداروں کا ہاتھ بٹانے کی ہدایت  کرتے ہوئے  امدادی سرگرمیوں اور ہونے والے نقصانات سے متعلق چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔

 وزیراعظم نے کراچی کی طرف بڑھتے سمندری طوفان بائپر جوائے سائیکلون کے پیش نظر بھی پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت بھی کردی ۔

 وزیراعظم نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کے اشتراک عمل سے پیشگی تیاریاں کرے۔ صوبہ بلوچستان میں بھی طوفان اور بارشوں کی صورتحال میں متاثرہ علاقوں اور عوام کی بھرپور مدد کی بھی وزیراعظم نے  ہدایت  کردی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری مشینری کو خبردار کیا ہے کہ پورے ملک میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، انتظامیہ اور ادارے عوام کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

You might also like

Comments are closed.