ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے اچھی خبر، تنخواہوں میں اضافہ کابینہ سے منظور

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت سندھ کابینہ کےاجلاس کا انعقاد کیا گیا سندھ کابینہ کو پری ـ بجٹ پیش کیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے اضافے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کا پری- بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں1گریڈ سے 16 کے  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اور گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد  کے اضافے کو سندھ کابینہ نے منظور کر لیا۔

‎اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری، سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

‎وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی، سندھ حکومت کے پانچ سالہ عرصے کا یہ آخری پری-بجیٹ کابینہ اجلاس ہے، باقی کابینہ کے اجلاس معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے ۔

‎ان کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی گئی، ‎ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں ،پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، ہم عام انتخابات میں پورے پاکستان سے انتخابات جیتیں گے ۔

 واضح رہے  کہ ‎سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 24-2023 کی 2.24 ٹریلین کی بجٹ کی منظوری دے دی۔

You might also like

Comments are closed.