ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

پی ٹی آئی نے پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی، بیرسٹر امجد ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط

ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے سربراہ بیرسٹر امجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو پاکستان کی صورت حال پر خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی پاکستان میں جمہوریت اور رُول آف لاء کو سپورٹ کرے۔

بیرسٹر امجد ملک کے  خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اندرون اور بیرون ملک دونوں سطحوں پر پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی۔ 9 مئی 2023 کو، سیاسی پشت پناہی پر بلوائیوں نے ملکی اہم تنصیبات کو جلا دیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں اور دہشت گردوں کو کارروائیوں کے لیے منظم کیا اور اکسایا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان اور ان کے حامی پاکستان اور ممکنہ طور پر امریکا کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کو مزید عدم استحکام سےدو چار کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو عدالتوں کی طرف سے بروقت علاج کا مکمل حق دیا جا رہا ہے۔ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

سول سوسائٹی کی تنظیم، ہیومن رائٹس کمیشن نے تمام خواتین قیدیوں کے لیے جیل کے حالات کا خود زمینی جائزہ لیا ہے، کوئی بھی ریاست سیاست کیلئے مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دے سکتی۔ پاکستان انسانی حقوق کی پامالی کیے بغیر بلوائیوں سے نبرد آزما ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.