وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل پر ان سے اظہار تشکر کیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ ماحولیاتی تبدیلی سے آئےسیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔
Comments are closed.