بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا، جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔

اسلام آبادمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال…

یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.