بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابراعظم کی کارکردگی پر بھارتی صحافی کی واہ واہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فارم میں واپسی پر بھارتی صحافی بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت بابراعظم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

جہاں دنیا بابر اعظم کی گزشتہ روز کی کاکردگی پر واہ واہ کر رہی ہے وہیں بھارتی صحافی بھی بابراعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

اویناش آریان نامی بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم سے متعلق متعدد ٹوئٹس کی ہیں۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی پرفارمنس کا انتظار کیا کنگ، مجھے آپ سے پیار ہے۔

ایک اور ٹوئٹر میں بھارتی صحافی کا لکھنا تھا کہ خوبصورت بابر اعظم، بادشاہ واپس آ گیا ہے، جیو شیر، کیا کھلاڑی ہو آپ۔

بھارتی صحافی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں قومی سابق کھلاڑی عاقب جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو عاقب جاوید جی، بابر اعظم آپ کو بلا رہے ہیں، بھروسہ رکھیے، کچھ نہیں کہیں گے۔

اس ٹوئٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم اسنوکر کھیل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.