کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات میں شکوہ کیا کہ دفاتر ابھی تک بند ہیں، کارکنان تاحال لا پتہ ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان کو ان کے کیے گئے وعدے یاد کرائیں۔
متحدہ کے وفد نے آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم سے کیے گئے تحریری معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے میں سندھ کے شہری علاقوں میں ترقی، دوبارہ مردم شماری کروانا سمیت ایم کیو ایم کے دفاتر کھلنا، لاپتا کارکنان کی بازیابی اور جھوٹے مقدمات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ملاقات میں شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ،کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں،ایم کیو ایم کے دفاتر ابھی تک بند ہیں۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ کراچی میں ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، ان میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم عمران خان کو ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے یاد کرائیں۔
Comments are closed.