بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کو سادہ اکثریت یعنی 172 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئین کے مطابق اگر صدر مملکت کو لگے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں تو وہ انہیں ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیں گے۔

وزیر اعظم کو سادہ اکثریت یعنی 172 ارکان کا ووٹ درکار ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نےاعتماد کا ووٹ لینےکا اعلان کرکے اپنی صفوں میں انتشارکا اعتراف کیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے پرسوں (ہفتہ) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والوں کو پیغام ہے کہ اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے اپوزیشن میں ہوں، یا اسمبلی سے باہر ہوں، ان کو نہیں چھوڑوں گا، میں ان کے خلاف قوم کو باہر نکالوں گا۔ جب تک زندہ ہوں ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام کروں گا۔

وزیر اعظم کہتے تھے کہ میچ کرکٹ کا ہو یا سیاست کا اگر گراؤنڈ پر مد مخالف ہرا دے، تو کہنے والوں کی کہا سنی کو کیسے ویل لیفٹ کرنا ہے۔

اعتماد کے ووٹ کے لیے وزیر اعظم کو سادہ اکثریت یعنی 172 ارکان کا ووٹ درکار ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.