پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو آج ایوان میں ہونا چاہیے تھا، حکومت ذمہ داریوں سے نہ بھاگے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کس نے حکومت کو اختیار دیا تھا کہ معاہدہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں معاہدہ لائے نہیں اور قرارداد لے کر آگئے۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء کے بیان کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا۔
Comments are closed.