وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے حملے پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.