بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا نتھیا گلی سمیت گلیات کو سیاحتی مرکز بنانے کا پلان

وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سمیت گلیات کو سیاحتی مرکز بنانے کا پلان بنالیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پلان کے تحت گلیات میں جدید سہولتیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مہیا کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نتھیا گلی کے قریب گلیات میں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا، جس میں چڑیا گھر اور بچوں کے گیمز کی سہولتیں موجود ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق گلیات کے سیاحتی مرکز میں ہوٹلز، انٹرنیشنل فوڈ برانچز، پارکس، چیئر لفٹ اور اسکیٹنگ متعارف کرائی جائے گی۔

پلان کے تحت ایوبیہ خانس پور میں کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی میچز کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسی پلان کے تحت کل نتھیا گلی میں فائیو اسٹار ہوٹل کا افتتاح کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.