بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا رواں ماہ عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام منسوخ

وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن اور وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث پروگرام منسوخ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہر مہینے عوام سے براہ راست ٹیلیفون پر گفتگو کا پلان بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ماہ عوام کی براہ راست ٹیلی فونک کالز لیں گے۔

وزارت اطلاعات کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.