وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبے ’فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس‘ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
منصوبہ ایف ڈبلیو او، سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے 3 سال میں مکمل ہوگا۔
اس منصوبے میں جدید سہولیات سے آراستہ 3960 فلیٹس بنائے جائیں گے۔
یہ منصوبہ 84 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جبکہ اس میں گرین بیلٹس اور پارکس کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی موجودگی میں منصوبے کے ایم او یوز پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، معاونِ خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی شریک تھے۔
علاوہ ازیں تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید خان، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انور علی حیدر اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔
Comments are closed.