بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔

شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ حماد اظہر فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ وزیرخزانہ نہیں رہے، ملکی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے، عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.