وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب آج رات ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان پر مشتمل کمیٹی ٹی ایل پی شوریٰ سے مذاکرات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات میں سعد رضوی کی موجودگی کا مجھے علم نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ علماء کے اجلاس سے نکالے جانے کی خبروں میں حقیقت نہیں، خود ایسے اجلاسوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا۔
Comments are closed.