بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

وزیراعظم نے عمران سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسےعناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی کئی ماہ بعد سامنے آگئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے، لیکن ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.