بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

عمران پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی عمران خان نے کی، اُن کے بیانات خود ان کے خلاف ثبوت ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9 مئی کے حملوں کا ذمے دار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو قرار دیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف آپ کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو لائیں اور مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.