بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

امراض قلب کی علامتوں میں معدے کی تکلیف اور سینے میں جلن شامل ہے، ماہرین

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی علامتوں سے ایک معدے کی تکلیف ہے جسے طبی زبان میں گیسٹرک کہا جاتا ہے۔ اس میں سینے میں جلن کے ساتھ معدے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ 

ماہرین کے مطابق اس کیفیت کو نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ اس قسم کی صورتحال میں معدہ کی تکلیف اور ہارٹ اٹیک کے درمیان فرق کا پتہ لگانا ہے۔ 

ماہرین قلب کے مطابق جب کسی مریض کو دل کا دورہ پڑتا ہے تو عمومی طور پر اسے سینے میں درد اور جلن کے ساتھ معدے میں تکلیف اور متلی جیسی کیفیت ہوتی ہے۔

یہ علامات کچھ کنفیوژن بھی پیدا کرتے ہیں جیسے کہ لوگ اسے معدے کی تکلیف سمجھ کر مریض کو بجائے اسپتال منتقل کرنے کہ اسے پیٹ درد میں افاقے کی دوائیں دیتے ہیں جس سے وقتی افاقہ تو ہوجاتا ہے لیکن ہارٹ اٹیک کے علاج میں تاخیر ہونے لگتی ہے اور یہی مہلک ثابت ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.