وزیراعظم شہباز شریف نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔
پاکستان سپرلیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی اور عبداللّٰہ شفیق کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔
عبداللّٰہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی، شاہین آفریدی 15 گیندوں پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں لاہور قلندرز نے چھ وکٹ پر 200 رنز بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بلے بازی کو خوب سراہا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔
Comments are closed.