best pinay dating sites cubby loving simple humble bonjour indonesia looking for a partner in crime best online dating houston

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے سندھ میں پی ٹی آئی ٹیم میدان میں اتار دی، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کو میدان میں اتار دی۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں یکساں تعلیمی نصاب کا نفاذ کر رہی ہے۔

انھو ں نے یہ بھی  کہا کہ یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی تفریق کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

سندھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کو میدان میں اتار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سندھ کے عوام کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گاڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.