بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے خطاب میں اپوزیشن کو بخش دیا

وزیراعظم عمران خان  نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کو بخش دیا، تقریر بجٹ تک محدود رکھی۔

عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں پر نہ کوئی الزام لگایا نہ کسی اپوزیشن رہنما کی کردار کشی کی کوئی بات چھیڑی۔

اپوزیشن نے بھی کوئی شور شرابا نہیں کیا، وزیراعظم نے اطمینان سے تقریر مکمل کی۔

اس سے پہلے اسپيکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ، جس میں اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں ہنگامہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اسپیکر سے مذاکرات میں اپوزیشن نے واضح کردیا تھا کہ اگر وزیراعظم نے اپوزیشن پر الزام تراشی کی تو ایوان کی کارروائی چلنے کی ضمانت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کی تقریر کے دوران شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری ایوان میں نہیں تھے، ایوان میں اپوزیشن کے 96 ارکان موجود تھے جو خاموش رہے۔ 

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی ہر بات ماننے کو غلط قرار دیا تو اپوزیشن بینچوں پر موجود جے یو آئی (ف) کے ارکان نے بھی حکومتی ارکان کے ساتھ ڈیسک بجا دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.