وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کو بخش دیا، تقریر بجٹ تک محدود رکھی۔
عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں پر نہ کوئی الزام لگایا نہ کسی اپوزیشن رہنما کی کردار کشی کی کوئی بات چھیڑی۔
اپوزیشن نے بھی کوئی شور شرابا نہیں کیا، وزیراعظم نے اطمینان سے تقریر مکمل کی۔
اسپیکر سے مذاکرات میں اپوزیشن نے واضح کردیا تھا کہ اگر وزیراعظم نے اپوزیشن پر الزام تراشی کی تو ایوان کی کارروائی چلنے کی ضمانت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم کی تقریر کے دوران شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری ایوان میں نہیں تھے، ایوان میں اپوزیشن کے 96 ارکان موجود تھے جو خاموش رہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی ہر بات ماننے کو غلط قرار دیا تو اپوزیشن بینچوں پر موجود جے یو آئی (ف) کے ارکان نے بھی حکومتی ارکان کے ساتھ ڈیسک بجا دیے۔
Comments are closed.