بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے بھارت سے تعلقات پر اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اجلاس آج بلالیا ہے، اجلاس میں وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے، فیصلہ بریفنگ کے بعد ہوگا۔

علاوہ ازیں بھارت سے تجارت کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ ملتوی کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے دوران بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی گئی تھی جس پر ای سی سی کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.