وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے درختوں میں لگنے والی آگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی امداد کے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے کے مطابق انہوں نے صوبائی حکومت سے مل کر 7 کلو میٹر میں لگی آگ بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم واقعے کی تحقیقات کرانے کا بھی حکم دیا اور ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم اور بڑے برن سینٹر منتقل کیا جائے۔
Comments are closed.