بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا ویمن ٹیم کے کوچ ہشان تلکارتنے کی جاوید میانداد سے ملنے کی خواہش

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

پریس کانفرنس کے دوران تلکارتنے کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اُن کے فیورٹ کھلاڑی ہیں۔

پاک سری لنکا ویمنز سیریز سے قبل کراچی میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ تصویری سیشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اُن کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، سری لنکن ٹیم نے کرکٹ ورلڈکپ پاکستان کی سر زمین پر ہی جیتا تھا۔

خیال رہے کہ 1996 میں ارجنا راناٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے پہلی اور اب تک کی واحد مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا۔ 

ہشان تلکارتنے بھی رانا ٹنگا الیون کی قیادت میں آنے والی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.