وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو اپنے استعفے کی مشروط پیشکش کردی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ کل ہی استعفیٰ دینے کو تیار ہیں اگر اپوزیشن قیادت نے جو رقم لوٹی ہے وہ قومی خزانے میں جمع کرادیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد نہ تو لانگ مارچ کرسکا اور نہ ہی وہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوسکا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ 31 دسمبر کے بعد 31 جنوری بھی گرز گیا، اب پی ڈی ایم استعفے دینے کے بجائے سینیٹ الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کے لیے جرأت اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان بولے کہ ایسے لوگ استعفا دینے کی جرأت نہیں رکھتے۔
Comments are closed.