بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر  فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی  لیبارٹری رپورٹس مستحکم ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں معمول کے مطابق کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.