وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔
پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی جبکہ کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزارت صحت کے4 فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈا میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی، کابینہ کمیٹی توانائی کے گزشتہ دو اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
Comments are closed.