وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے۔
وزیراعظم سری لنکا مہندرا راجاپکسے نے عمران خان کا استقبال کیا۔ عمران خان کا دورہ سری لنکا دو دن پر مشتمل ہے۔
کولمبو ائرپورٹ پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کو توپوں کی سلامی پیش کی گئی، منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم عمران خان سری لنکا کے صدر اور ہم منصب سے ملاقات کریں گے، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔
Comments are closed.