وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں موجود وزرا شریک ہوں گے۔
اسلام آباد سے باہر وزرا کو وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت بھی کی جائے گی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.