بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام 5 بجے بلا لیا، اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں گائیڈ لائنز دی جائیں گی۔

اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک اور اعتماد کے ووٹ پر بات ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی نون لیگی رہنماؤں پر حملے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کو خواتین سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے دھول چاٹنے کے بعد پنجاب کا رخ کیا ہے، صوبے میں ضمیر فروشوں کو جگہ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےپیش آیا واقعہ افسوسناک تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.