بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس چوری اور مہنگائی کی وجہ بتادی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے جس کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس نظام پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ لوگوں کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس نظام نہ ہونے اور ٹیکس چوری کی وجہ سے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانا پڑتے ہیں، جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پچھلے 15سال سے ایف بی آر کوشش کررہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جب بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانے کی کوشش کرتا ہے، ہر بار اس کے اقدام کو سبوتاژ کیا جاتا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو رہی ہے، ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.