وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کے کسانوں، کاشت کاروں کی سہولت سے متعلق اجلاس ہوا۔
جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، متعلقہ وفاقی اور صوبائی وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر بلوچستان کے کسانوں اور کاشت کاروں کے ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کی منظوری دی گئی۔
عمران خان نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کی مد میں نقصانات کا خمیازہ بلوچستان اور پورے ملک کی عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے، سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.