بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد کا ٹیلفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بحرینی ولی عہد نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی۔

اعلامیے کے مطابق سلمان بن حماد الخلیفہ نے عمران خان کی صحتیابی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بحرینی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عمران خان نے اس موقع پر سلمان بن حماد الخلیفہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.